ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع میں داخلے کےلئے آرٹی پی سی آر رپورٹ لازمی : اومیکرون کو روکنے ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن نے دی ہدایات

اترکنڑا ضلع میں داخلے کےلئے آرٹی پی سی آر رپورٹ لازمی : اومیکرون کو روکنے ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن نے دی ہدایات

Tue, 30 Nov 2021 20:08:08    S.O. News Service

کاروار:30؍نومبر(ایس اؤ نیوز)ضلع میں کورونا کانیا روپ ’اومیکرون‘ کو روکنے کے سلسلےمیں کئی سارے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ریاستی حکومت سرحد پر سخت نگرانی کے ہدایات جاری کئے جانے کی وجہ سے کاروار ۔ گوا سرحد پر دوسری ریاستوں سےآنے والے سیاحوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ریاست میں داخل ہونےوالے سیاحو ں کو  ڈبل ڈوز یا آرٹی پی سی آر کی دستاویز لازمی قرار دی گئی ہے، اس بات  کی جانکاری اترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن نے دی ۔

 ڈی سی نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ضلع کے ریسارٹ ، ہوم اسٹے اور مندروں سے جڑے لوگ جن کا  سیاحوں سے رابطہ ہوتارہتاہے ان کےلئے لازمی ہے کہ وہ ہر دس دن میں ایک مرتبہ کورونا کی جانچ کرائیں۔ اسی طرح تعلیم گاہوں میں زیادہ طلبا کے شرکت کےساتھ پروگراموں کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ کیرلا سے آنے والے طلبا کی پچھلے 15دن کی سفری ہسٹری ہونےپر فوری طورپر جانچ کرنے کہاگیا ہے۔ کاروار میڈیکل اور نرسنگ کالج کے طلبا کی مکمل جانکاری لی جارہی ہے، پہلا ڈوز نہ لینےوالے 45000لوگوں کی نشان دہی کی جارہی ہے۔ کیرلا اور مہاراشٹرا سے آنے والے سیاح اگر 72 گھنٹوں کے اندر کی آرٹی پی سی آر رپورٹ لے آتےہیں تو انہیں ریاست میں داخل ہونے دیا جائے گااگر رپورٹ لے کر نہیں آتے ہیں تو انہیں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

کووڈ اصولوں کی خلاف ورزی پر کیس :اترکنڑا کی ایس پی ڈاکٹر سمن پنیکر نے کہا کہ ضلع میں دو جگہوں پر کووڈ چیک پوسٹ قائم کئےگئےہیں۔ کیرلا سے آنے والوں پر بھٹکل میں اور مہاراشٹرا سے آنے والوں کے لئے کاروار تعلقہ کےماجالی میں چیک پوسٹ قائم کئے گئےہیں۔

ایس پی نے کہاکہ آئندہ سے  کووڈ سےمتعلق رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنےوالوں پر نگاہ رکھی جائےگی۔ کووڈ پر قابو پانے کی اس مہم میں اگر کوئی کووڈ اصولوں کی خلاف ورزی کرتاہےتو ان کے خلاف کیس درج کیاجائےگا۔ الگ الگ محکمہ جات کو کہاگیا ہےکہ وہ ایسے لوگوں پر جرمانہ بھی عائد کریں۔


Share: